طاہر القادری کے لئے لاہور آمد کے موقع پرسربراہ مملکت کے برابر پروٹوکول کے انتظامات

اتوار 19 اکتوبر 2014 20:24

طاہر القادری کے لئے لاہور آمد کے موقع پرسربراہ مملکت کے برابر پروٹوکول ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) حکومتی عہدریداروں کے پروٹوکول پر تنقید کرنے والے ڈ اکٹرعلامہ طاہر القادری کے لئے لاہور آمد کے موقع پرسربراہ مملکت کے برابر پروٹوکول کے انتظامات کئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈ اکٹرعلامہ طاہر القادریکے مینار پاکستان پر جلسہ میں آمد کے موقع ،پر ٹھوکر نیاز بیگ سے لیکر جلسہ گاہ تک سڑک کے دونوں جانب پولیس اہلکار وں کے ایک بڑی تعداد سیکورٹی کیلئے تعینات تھے اس کے علاوہ عوامی تحریک کے کارکنوں نے بھی سیکورٹی کے فرائض سر انجام دئیے،تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے ،وہ جہاں سے گزرتے ان کی آمد سے قبل پبلک ٹریفک کو عا رضی طور پر بند کر دیا جاتاجلسے کی جگہ پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جلسہ گاہ کے اندر عوامی تحریک کے رضا کاروں نے ٹولیوں کی صورت میں انتطامات سنبھالے ڈ اکٹرعلامہ طاہر القادری کی سیکورٹی اسلام آباد سے لاہور آمد تک پرائیویٹ سیکورٹی گارڈنے ان کی سیکورٹی سنبھالے رکھی ،اس موقع پر جلسہ گا ہ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئیے 1122کی گاڑیاں بھی موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :