Live Updates

تحریک انصاف کی جانب سے استعفے حکومت کو دباؤ میں لانے کے لئے تھے، خواجہ محمد آصف

اتوار 19 اکتوبر 2014 20:24

تحریک انصاف کی جانب سے استعفے حکومت کو دباؤ میں لانے کے لئے تھے، خواجہ ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپیکر کو جمع کرائے گئے استعفے حکومت کو دباؤ میں لانے کے لئے دئیے گئے تھے۔ ان خیالا ت کا اظہار وفاقی وزیر پانی وبجلی ودفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ میں کارکنوں اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ جاوید ہاشمی نے شکست تسلیم کرکے بڑے دل اور دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن کو تنقید بنانے والی پاکستان تحریک انصاف نے ملتان الیکشن میں آزار امیدوار کی کھلے عام سپورٹ کرکے اپنے دوغلے پن کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے شاہ محمود قریشی کی مقبولیت کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ جب وہ اسمبلی میں آئے تو انکے ساتھ چند افراد تھے۔ بعدازاں انہوں نے عوامی مسائل بھی سنیں اور انہیں حل کرنے کے لئے احکامات بھی جاری کئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات