ناچ گانے اور جسموں کو تھرتھرانے سے تبدیلی نہیں آتی بلکہ نوجوان بے راہ روی کا شکار ہوجاتے ہیں،پروفیسر محمدابراہیم، 21نومبر لاہورسے ادھورے تحریک پاکستان کاآغاز کرینگے،اسلام کے نام پر آزاد ہونے والے پاکستان میں کسی نے اسلامی نظام رائج نہیں ہونے دیا، آپریشن ضرب غضب سے دس لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں، حکومت آپریشن جلد مکمل اورمتاثرین کی واپسی کاٹائم فریم دے،تقریب حلف برداری سے خطاب

اتوار 19 اکتوبر 2014 20:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا پروفیسر محمدابراہیم خان نے کہاہے کہ ناچ گانے اور جسموں کو تھرتھرانے سے تبدیلی نہیں آتی بلکہ نوجوان بے راہ روی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ 21نومبر لاہورسے ادھورے تحریک پاکستان کاآغاز کرینگے۔ اسلام کے نام پر آزاد ہونے والے پاکستان میں کسی نے اسلامی نظام رائج نہیں ہونے دیا۔

14سالوں سے قبائلی علاقوں میں آپریشن جاری ہے مگر اس کا کوئی نتیجہ برآمدنہیں ہوا ۔آپریشن ضرب غضب سے دس لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ حکومت آپریشن جلد مکمل اورمتاثرین کی واپسی کاٹائم فریم دے۔ حکمران امریکی ڈالروں کا لالچ اورخوف دل سے نکال کرامریکی جنگ سے نکلنے کااعلان کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاوٴن ہال کرک میں تقریب حلف برداری سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں نومنتخب ضلعی امیرمولانا تسلیم اقبال نے امارت کاحلف اٹھایا۔حلف برداری تقریب میں جماعت اسلامی کے ارکان وکارکنان کے علاوہ جمعیت علماء اسلام (س) کے ضلعی امیر مولانا سبزعلی ،جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا سراج کے علاوہ عمائدین و معززین علاقہ نے بھرپورشرکت کی۔تقریب سے نومنتخب ضلعی امیر مولانا تسلیم اقبال ، سیکرٹری جنرل آیت اللہ خان خٹک اورضلعی نائب امیر حافظ سیف الرحمن نے بھی خطاب کیا۔

پروفیسر محمدابراہیم خان نے مزید کہاکہ اسلام آباد میں آزادی اورانقلاب مارچ کے انتخابی اصلاحات سے اتفاق ہے مگر انہوں نے دھرنے کامقصد بدل کرجو ناچ گانے شروع کردئے ہیں اس سے اتفاق نہیں کرسکتے ۔2013ء کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی اورخود چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے اس بات کااعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دیاتھا کیونکہ بعض قوتوں نے پہلے ہی صوبے اورعلاقے تقسیم کرکے انہیں وہاں پر کامیابی دلائی اورعوام کے ووٹ کی اہمیت ختم اوربے معنی ہوگئی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستانی حکمرانوں نے امریکہ کواپناقبلہ بنایاہوا ہے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا 100ارب ڈالرنقصان جبکہ صرف 22ارب ڈالر امداد ملی ہے۔ پرائی جنگ نے ہمارے اپنے گھر میں آگ لگائی ہے حکمران امریکی جنگ سے نکلنے کافوری اعلان کریں۔

متعلقہ عنوان :