پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں موجود خواتین نے پارٹی پرچم کے رنگ کی چوڑیاں پہنیں اور مہندی لگائی

اتوار 19 اکتوبر 2014 20:04

پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں موجود خواتین نے پارٹی پرچم کے رنگ کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے میں عوامی تحریک کی خواتین نے جلسے میں موجود خواتین میں مہندی لگائی اور مہندی سے خواتین نے اپنے ہاتھوں پر ”گو نواز گو“ لکھوایا اس کے علاوہ نوجوان لڑکیوں نے ایک دوسرے کے چہرے پر پارٹی پرچم پینٹ کیا گیا اور پنڈال میں موجود خواتین کو پارٹی پرچم کے رنگ کی چوڑیاں بھی پہنائی گئیں جلسے کے آغاز سے قبل چوڑیوں ، مہندی لگانے والے سٹال پر خواتین کا بہت زیادہ رش تھا۔