پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں چوری کی وارداتوں اور مشکوک سرگرمیوں نے انتظامیہ کو پریشانی سے دوچار کر دیا،دھرنے میں موجود تمام خیموں میں مقیم افراد اور دھرنے میں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے تمام افراد کا ڈیٹا تیار کرکے غیر ضروری خیمے ختم کر دئیے

اتوار 19 اکتوبر 2014 19:32

پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں چوری کی وارداتوں اور مشکوک سرگرمیوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں چوری کی وارداتوں اور مشکوک سرگرمیوں نے انتظامیہ کو پریشانی سے دوچار کر دیادھرنے میں موجود تمام خیموں میں مقیم افراد اور دھرنے میں اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے تمام افراد کا ڈیٹا تیار کرکے غیر ضروری خیمے ختم کر دئیے گئے پاکستان عوامی تحریک کے چیرمین ڈاکٹر طاہر القادری کے جانب سے دھرنے کو شاہراہ دستور کے سپریم کورٹ والی سائیڈ سے ہٹانے کے اعلان اور ملک گیر سطح پر احتجاجی جلسے شروع کرنے کے بعددھرنے میں مقیم افراد کے دلچسپی کم ہوگئی جس کے بعد دھرنے میں چوری کی وارداتیں بڑھنے لگی اور مشکوک سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ان اطلاعات کے بعدپاکستان عوامی تحریک کے منتظمین نے تمام خیموں میں مقیم افراد کا ڈیٹا تیار کرنا شروع کر دیا اس دوران درجنوں ایسے خیموں کا بھی انکشاف ہوا جسے بطور ٹوائلٹ استعمال کیا جاتا رہاجبکہ کئی بند خیموں میں کافی سامان بھی پڑا ہوپایا گیا مگر اس میں رہائش رکھنے والے کئی دنوں سے غائب تھے انتظامیہ نے فوری طور ان تمام خیموں کو ختم کردیا۔