شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری‘ 7 دہشت گرد ہلاک‘ 3 ٹھکانے تباہ

اتوار 19 اکتوبر 2014 19:12

شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری‘ 7 دہشت گرد ہلاک‘ 3 ٹھکانے ..

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے سات دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے‘ بمباری سے تین ٹھکانے بھی تباہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو علی الصبح تین جیٹ طیاروں نے پاک افغان سرحد کے قریب دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمبارکی جس کے نتیجے میں سات دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اس کے علاوہ دہشت گردوں کے تین مشتبہ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔ آپریشن ضرب عضب شمالی وزیرستان میں کامیابی سے جاری ہے جہاں پر اب دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :