این بی پی کی وفاقی حکومت کو وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے منظور شدہ قرضوں کی فراہمی میں تاخیر کی وضاحت پیش، پانچ ہزار نوجوانوں کو 30اکتوبر تک قرضہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ،قرضے کی فراہمی ہدف کے مطابق نہ ہونے پر چیئرپرسن یوتھ لون اسکیم مریم نواز کا ناپسندیدگی کا اظہار

اتوار 19 اکتوبر 2014 19:12

این بی پی کی وفاقی حکومت کو وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت قرعہ اندازی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) نیشنل بنک آف پاکستان(این بی پی) نے وفاقی حکومت کو وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعے منظور شدہ قرضوں کی فراہمی میں تاخیر کی وضاحت پیش کرتے ہوئے پانچ ہزار نوجوانوں کو 30اکتوبر تک قرضہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ قرضے کی فراہمی ہدف کے مطابق نہ ہونے پر چیئرپرسن یوتھ لون اسکیم مریم نواز نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

ایک سنیئر حکومتی عہدیدارنے "آن لائن "سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوانوں کیلئے وزیر اعظم کی قرضہ اسکیم کے تحت اب تک دو قرعہ اندازیوں کے زریعے تقریبا دس ہزار نوجوانوں کیلئے قرضوں کی منظوری دی جاچکی ہے جس میں لگ بھگ پانچ ہزار کو قرضے کی فراہمی کی مد میں دو ارب ساٹھ کروڑ روپے فراہم کئے جاچکے ہیں جبکہ قریبا اتنی ہی رقم باقی ماندہ پانچ ہزار کو رواں ماہ کے اختتام تک قرضے کی مد میں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یوتھ لون اسکیم کے تحت قرضے کی فراہمی کے حوالے سے گزشتہ ہفتے چیئرپرسن وزیر اعظم یوتھ لون پروگرام مریم نواز نے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوں نے قرضے کی فراہمی ہدف کے مطابق نہ ہونے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا جس پر بنک کے سنیئر حکام نے بتایا کہ قرضے کی فراہمی میں کچھ مسائل کا سامنا تھا تاہم ان مسائل کو حل کرلیا گیا ہے اوراب اسکیم کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم یوتھ لون اسکیم کے تحت تیسری قرعداندازی نومبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے جس میں مزید تقریبا پانچ ہزار نوجوانوں کیلئے قرضے کی منظوری دی جائیگی

متعلقہ عنوان :