انقلابی کنٹینر جعلی ڈگری اور بھگوڑوں سے بھرے پڑے ہیں : چوہدری نثار

اتوار 19 اکتوبر 2014 18:52

انقلابی کنٹینر جعلی ڈگری اور بھگوڑوں سے بھرے پڑے ہیں : چوہدری نثار

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ناچ گانے سے انقلاب نہیں آتا،عوام سچ اور جھوٹ میں خود تفریق کریں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں جاری دھرنوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کے کنٹینر جعلی ڈگری اور بھگوڑوں سے بھرے پڑے ہیں۔اور ان کے لیڈران ملک میں انقلاب نہیں افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں،جبکہ ملک اس افرا تفری کا متحمل نہیں ہو سکتا۔