عوامی تحریک کا 23 اکتوبر کو ایبٹ آباد میں جلسے کا اعلان

اتوار 19 اکتوبر 2014 18:52

عوامی تحریک کا 23 اکتوبر کو ایبٹ آباد میں جلسے کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ یہ حکومت اب کمزور ہو چکی ہے، کسی بھی وقت یہ نظام دھڑام سے گر جائے گا جبکہ آج کے جلسے میں ہم احتساب، انقلاب اور اصلاحات کا مطالبہ کریں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آج خطاب میں ملک بھر میں جلسوں کی تاریخوں کا بھی اعلان کریں گے تاہم ابھی 23 اکتوبر کو ایبٹ آباد میں جلسہ کر رہے ہیں اور وہاں ہزارہ صوبہ تحریک کی حمایت کا اعلان کریں گے۔