نیب نے ایک سال میں چار ارب روپے ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کرادیئے، 767 انکوائریاں اور152 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر، 19816 شکایات کا ازالہ کیا گیا،ذرائع نیب

اتوار 19 اکتوبر 2014 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) قومی ادارہ احتساب (نیب )نے گزشتہ ایک سال کے دوران چار ارب روپے ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے اس عرصہ میں 767 انکوائریاں اور152 ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کئے گئے جبکہ 19816 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔قومی احتساب بیورو کے ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے دو سابق وزرائے اعظم مسلم لیگ(ن)پیپلز پارٹی اور اے این پی کے سابق اور موجودہ ممبران اسمبلی کے خلاف ریفرنسوں کی منظوری دی جس میں اوگرا اور رینٹل پاور کیس میں2 سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے خلاف ریفرنسز کی منظوری دی گئی جبکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں سے چار ارب روپے کی ریکوری کی گئی ۔

اے این پی کے سابق وزیراعلی امیر حیدر ہوتی کے والد سینیٹر اعظم خان ہوتی ،وزیراعلی کے بھائی غزن ہوتی اور ان کے برادر نسبتی کو کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے اس طرح بلوچستان کے سابق وزیراعلی اسلم رئیسانی کے خلاف بھی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے دور میں چار ارب سے زائد کے اثاثے کس طرح بنتا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب اپنی شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے نئے سسٹم بھی بنا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرمین نیب چوہدری قمرزمان بھی ادارے کی ساکھ کو بحال رکھنے کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں تا کہ تمام سیاسی جماعتوں بشمول تحریک انصاف کا ان پر اعتماد بحال ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :