سیلاب سے معیشت کو 450 ارب کانقصان، جی ڈی پی گروتھ میں1.6 فیصد شارٹ فال ،ترقی کے مقررہ اہداف میں50 فیصد تک کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا، وزیر اعظم کی وزارت خزانہ کو فوری طور پر موثر اقدامات کی ہدایت

اتوار 19 اکتوبر 2014 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) وفاقی حکومت سیلاب سے معیشت کو ہونے والے 450 ارب روپے کے نقصان اور جی ڈی پی گروتھ میں1.6 فیصد شارٹ فال سے پریشان،ترقی کے مقررہ اہداف میں50 فیصد تک کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ان معاملات سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم نواز شریف نے وزارت خزانہ کو فوری طور پر موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ ملک میں حالیہ سیلاب سے تباہ کاریوں کی وجہ سے سال2014-15 میں جی ڈی پی گروتھ4.3 فیصد رہے گی ان میں ابھی تو سیلاب کے دوران بعض ہونے والے نقصانات کو بھی شامل نہیں کیا گیا۔

زراعت اور لائیو سٹاک کی تباہی کیو جہ سے حکومت اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی ۔جس پر وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو اس سے نمٹنے کے لئے فول پروف حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :