اسلام آباد دھرنے،مختلف تھانوں میں 76مقدمات قائم،غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث کسی مقدمہ کی تفتیش ہو سکی نہ کوئی گرفتاری،تفتیشی معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے حکومتی احکامات کے منتظر ہیں،پولیس حکام

اتوار 19 اکتوبر 2014 18:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد کے دھرنوں کے منفرد مقدمات‘ 31 اگست سے اب تک اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں تاہم غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث ان مقدمات کے تفتیش کے حوالہ سے تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی‘ ان مقدمات میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کے راہنماؤں کی فہرست شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سوائے دو مقدمات کے کسی بھی مقدمے میں تفتیشی معاملات کو آگے بڑھانے کیلئے حکومتی احکامات کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے بجلی چوری سے قتل‘ اقدام قتل تک کے مقدمات تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے قائدین کیخلاف درج کرائے ہیں۔ حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپنے خلاف مقدمہ درج ہونے سے وقتی طور پر روک کر کامیابی حاصل کرلی ہے مگر تفصیلی سماعت کے بعد فیصلہ اس کے برعکس بھی ہوسکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پولیس کو عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے قائدین تک کسی بھی مقدمے کے حوالے سے کوئی بھی معلومات حاصل کرنے سے روک رکھا ہے اور کہا ہے کہ جب تک وزیراعظم نواز شریف سے حتمی طور پر وزیر داخلہ احکامات حاصل نہیں کرلیتے اس وقت تک ان مقدمات میں پیشرفت نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :