سرحد پر فائرنگ، پاکستانی سفیر کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی

اتوار 19 اکتوبر 2014 18:24

سرحد پر فائرنگ، پاکستانی سفیر کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) برطانوی خبر رساں ادارے نے ایران کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کے سفیر نور محمد جدمانی کو سرحد پر ہونے والے فائرنگ کے واقعات کی وضاحت کے لئے طلب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ایرانی وزارت خارجہ کے میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ مغربی ایشیاء امور کے سربراہ رسول اسلامی نے پاکستانی سفیر سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور تمام ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ مستقبل میں اس قسم کا کوئی واقعہ نہ ہو۔

رسول اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے مسائل سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی فضا کو خراب نہیں ہونے دینا چاہیے۔ اس لئے دونوں ممالک کے افسران کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان مسائل کا کوئی حل نکالیں اور دونوں ممالک کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کو صوبہ بلوچستان میں ایران کی سیکورٹی فورسز کی مبینہ فائرنگ سے فرنٹیئر کور بلوچستان کا ایک اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :