جینا مرنا عوام کےساتھ ہے، شہباز شریف

اتوار 19 اکتوبر 2014 17:46

جینا مرنا عوام کےساتھ ہے، شہباز شریف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف کاکہناہے کہ جینا مرنا عوام کےساتھ ہے،بے وقت کے دھرنے اورنام نہاد انقلاب اپنی موت آپ مرچکےہیں، تخریبی سیاست کرنےوالےعناصر ہوش کےناخن لیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ(ن)کو5برس کا مینڈیٹ دیا ہےجبکہ وہ ساڑھے6سال سے صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیزکو مسائل کےچنگل سے نکالنے کیلئے پوری قوم کومتحد ہونا ہو گا،سیاسی جماعتوں کے قائدین اپنا کردار ادا کریں،شہباز شریف نےکہا کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرکے دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :