Live Updates

شہباز شریف کے بعد عمران خان کے سندھ کے دوست سیاسی خاندانوں سے رابطے

اتوار 19 اکتوبر 2014 17:46

شہباز شریف کے بعد عمران خان کے سندھ کے دوست سیاسی خاندانوں سے رابطے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے سندھ میں مسلم لیگ ن کے دوست سیاسی خاندانوں سے روابط بہتر بنانے کی خبر منظر عام پر آتے ہی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے بھی سندھ کے سیاسی خاندانوں سے رابطوں کا خود آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان نے ممتاز علی بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور براہ راست انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی۔

اس سے قبل مخدوم شاہ، محمود قریشی سردار ممتاز علی بھٹو سے رابطے میں تھے لیکن انہیں تحریک انصاف میں شامل کروانے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔ سردار ممتاز بھٹو کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہفتہ کو عمران خان نے سردار ممتاز بھٹو کو ٹیلی فون کیا۔

(جاری ہے)

امن کا اموال دریافت کیا اور انہیں اپنا بزرگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپکی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت ہمارے لئے برکت کا باعث ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ممتاز بھٹو کی جانب سے پیشکش سو فیصد قبول نہیں کی گئی تاہم انکی جانب سے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنےکا عندیہ دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ سے معروف سیاسی رہنماﺅں کو اپنے ساتھ شامل کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے اور نہ صرف ممتاز بھٹو بلکہ سندھ کے دیگر ممتاز سیاسی خاندانوں سے بھی رابطے کئے جا رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات