نواز ، شہباز ملاقات،وفاقی ،پنجاب کابینہ میں توسیع کا امکان

اتوار 19 اکتوبر 2014 15:17

نواز ، شہباز ملاقات،وفاقی ،پنجاب کابینہ میں توسیع کا امکان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے درمیان رائے ونڈ میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں وفاقی کابینہ اور پنجاب کابینہ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات میں وفاقی اور پنجاب کابینہ میں توسیع کے حوالے سے مختلف ناموں پر غور کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر مشاہد اللہ کو وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نے شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثناءاللہ کو دوبارہ وزارت دی جانی چاہیے، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ رانا ثناءاللہ واپسی سے قبل سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے کلیئرنس چاہتے ہیں، جس کے بعد وزیراعظم نے شہباز شریف کو ن لیگی اراکین اسمبلی سے ملاقات کی ہدایت کی۔ملاقات میں دونوں رہ نماﺅں نے احتجاجی سیاست کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہ نماﺅں کے درمیان وزیراعظم نے دورہ چین سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کی مدد سے لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے۔

متعلقہ عنوان :