طاہر القادری کا چوہدری برادران سے رابطہ ، دھرنا جاری رکھنے کی یقین دہانی ، ڈیل نہیں کرسکتے : چوہدری شجاعت

اتوار 19 اکتوبر 2014 14:18

طاہر القادری کا چوہدری برادران سے رابطہ ، دھرنا جاری رکھنے کی یقین ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی لیگ کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری اور مسلم لیگ ق کے چوہدری برادران کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہواہے جس دوران ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھرنا جاری رکھنے اور ق لیگ نے جلسے میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کے ٹیلی فونک رابطہ کرکے چوہدری برداران کو یقین دہانی کرائی کہ اسلام آباد میں دھرنا جاری رہے گا، تمام فیصلے مشاورت سے ہوں گے اور ڈیل کی تمام خبریں بے بنیاد ہیں ۔

فریقین کے درمیان ’انقلاب ان لاہورجلسے اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔جلسے میں روانگی سے قبل اپنی رہائش گاہ پر نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے بتایاکہ ڈیل نہیں ، مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں ،تمام معاملات مذاکرات سے ہی حل ہونے چاہیں، ق لیگ سمیت چار جماعتیں مینار پاکستان پر جلسہ کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے بتایاکہ موجودہ حکومت گرنیوالی ہے ، دھرناوزیراعلیٰ کے استعفے کی صورت میں ہی ختم ہوسکتاہے ، بہترہوتاکہ خود وہ مستعفی ہوجاتے ، وزیراعظم کو بھی اپنے بھائی کی نگاہ سے نہیں بلکہ وزیراعلیٰ کی حیثیت سے معاملے کو دیکھناچاہیے تھا۔ اُن کاکہناتھاکہ دھرنے اور جلسے ساتھ ساتھ چلتے رہیں گے ، ہوسکتاہے کہ دھرنے بھی پورے ملک میں پھیل جائیں ، مزید لائحہ عمل ڈاکٹرطاہرالقادری جلسے میں دیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کاکہناتھاکہ مینارپاکستان جلسہ تمام ریکارڈ توڑے گا، جلسے میں کسی پٹواری یا سکول ٹیچر کو شرکت کاپابندکیا اور نہ ہی سرکاری خرچ کیاجارہاہے ، اسمبلیاں تحلیل کرکے فوری قومی حکومت تشکیل دی جائے ۔