بلاول بھٹو زرداری کی اردوتقریر، اندرونی کہانی سامنے آگئی

اتوار 19 اکتوبر 2014 14:18

بلاول بھٹو زرداری کی اردوتقریر، اندرونی کہانی سامنے آگئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2014ء) پیپلزپارٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو کوعملی سیاست میں لانے کاباقاعدہ اعلان کردیااور اس سلسلے میں باغ جناح میں باقاعدہ جلسہ بھی کیاگیاجہاں بلاول زرداری کی تقریرتوجہ کا مرکز تھی۔ بلاول کی تقریر کی لکھائی اورربط کے تسلسل پر کئی آراءسامنے آئیں ، جلسے میں تقریر سے پہلے بلاول نے تقریر کی ریہرسل کی اوروہاں موجود پیپلزپارٹی کی قیادت نے تقریر کو سراہاتاہم شریک چیئرمین اور بلاول کے والد آصف علی زرداری نے ہدایت کی کہ تقریرجذباتی اندازمیں کریں اوربلاول کی کمزور اردوکی وجہ سے سلیس زبان میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر موجود سٹیج کی طرف سے بنائی جانیوالی ایک تصویر سے انکشاف ہواکہ بلاول جو تقریر پڑھ رہے تھے اسے مکمل طورپر سمجھنے سے قاصر تھے کیونکہ اُن کے سامنے دو عددسکرین نصب کی گئیں جن پر رومن اردو میں لکھی تقریر چل رہی تھی اور بلاول کا کام صرف ان سکرینز کو پڑھنا تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ انگریزی زبان میں لکھی ’اردو‘ تقریرکو مدنظر رکھ کر بلاول جذبات یا افسردگی کالہجہ اختیار کرتے تھے۔سابق صدر آصف علی زرداری کے آخری ایام میں ایسی اطلاعات بھی ملتی رہی ہیں کہ ایوان صدر میں باقاعدہ ایک استاد بلاول کو اردو سکھانے آیاکرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :