رانی مکھرجی اپنی نئی فلم ”حسینہ “میں داؤد ابراہیم کی بہن کی شکل میں نظر آئیں گی

اتوار 19 اکتوبر 2014 12:17

رانی مکھرجی اپنی نئی فلم ”حسینہ “میں داؤد ابراہیم کی بہن کی شکل میں ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔9 1اکتوبر 2014ء) بولی وڈ اداکار رانی مکھرجی جلد اپنی نئی فلم میں داؤد ابراہیم کی بہن کی شکل میں نظر آئیں گی“حسینہ“ نامی اس فلم کی شوٹنگ نومبر میں شروع ہوگی جو کہ داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ کی زندگی پر مبنی ہے۔حسینہ پارکر رواں برس 6 جولائی کو روزے کی حالت میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پا گئی تھیں۔

(جاری ہے)

وفات سے قبل فلمساز نے حسینہ پارکر کی زندگی کے نشیب و فراز سے متعلق جاننے کیلئے ان کے ساتھ کافی وقت گزارا۔ ہدایتکار اپوروا نے کہا ہے کہ رانی مکھرجی ہی اس کردار کے ساتھ انصاف کرسکتی ہیں، اس سلسلے میں جب اپوروا نے رانی سے رابطہ کیا تو انہوں نے فوراً فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی جس کی عکسبندی اگلے ماہ سے شروع ہوگی۔تاہم اب بات یہ ہے کہ ممبئی کی فلم نگری رواں برس خواتین کے مرکزی کرداروں پر مشتمل فلموں پر زیادہ توجہ دیتی نظر آرہی ہے اور باکس آفس پر یہ فلمیں ملا جلا رسپانس حاصل کرسکی ہیں، ایسی ہی کچھ فلموں کا احوال جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :