پشتو گیت (وایا وایا ) اب شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں بھی سنائی دیا جانے لگا

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 23:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں مشہور ہونے والے پشتو گیت (وایا وایا ) اب شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں بھی سنائی دیا جانے لگا پشتو گیتوں کے جدید انداز نے پشتو زبان نہ سمجھنے والوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا ۔

(جاری ہے)

دھرنے کی جگہ ہو یا کسی ٹریڈرز یونین کے انتخابات شادی ہو یا خوشی کوئی تقریب پشتو گیتوں کو لازمی طور پر مینو میں شامل کیا جاتا ہے لگتا یہی ہے کہ پشتو کے دھماکے دار دھنوں نے اردو اور پنجابی دھنوں کو مات دیدی ۔