Live Updates

بلاول ابھی بچہ ہے اس لئے کوئی جواب نہیں دوں گا، عمران خان

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 23:02

بلاول ابھی بچہ ہے اس لئے کوئی جواب نہیں دوں گا، عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لیڈر آگ کی بھٹی سے گزرکر بنتا ہے شارٹ کٹ سے نہیں، بلاول ابھی بچہ ہے اس کی باتوں کا کیا جواب دوں۔اسلام آباد میں آزادی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اپنے والد آصف علی زرداری اور نواز شریف کے بیرون ملک اثاثوں کے بارے میں بھی بتائیں، ابھی وہ بچے ہیں اس لئے ان کی بات کا کوئی جواب نہیں دوں گا کیوں کہ پیپلزپارٹی کی طرح اپنے بیٹے سلمان کو ایک پرچی پر پارٹی قیادت نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نہ ہوتی تو عوام زرداری اور شریف خاندان کے غلام ہوتے، کراچی جلسے میں اندرون سندھ سے زبردستی لوگوں کو لایا گیا تاہم عام انتخابات میں پارٹی سے کچھ غلطیاں ہوئیں جس کی اصلاح کریں گے جبکہ پارٹی میں جمہوریت کے لئے جسٹس (ر) وجیہ الدین کی رپورٹ پر عمل کیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا پی پی پی نے کراچی میں جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں کو نقل کرنے کی کوشش کی ہے ۔

پاکسان میں لوگوں کو روٹی کپڑا اور مکان تب ملے گا۔ جب ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہوگا ا ٓئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے تو روٹی کپڑا اور مکان ملنا بھی آسان ہوجائے گا۔ نعروں اور وعدوں سے لوگوں کو روٹی کپڑا اور مکان نہیں ملے گا۔ پی ٹی پی کی قیادت نے ملک کو لوٹا ملک کو کمزور کر کیا۔ پی ٹی آئی چیئرمیں عمران خان نے کہا پاکستان الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں 20 حلقوں میں دھاندلی کی رپورٹ شائع کی ہے لیکن دھاندلی کرنے والوں کا تعین نہیں کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :