حکومت کا جاوید ہاشمی کو گورنر پنجاب بنانے پر غور‘ قریبی ساتھیوں سے ملاقات میں وزیراعظم کا ہاشمی کو خراج تحسین

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 21:38

حکومت کا جاوید ہاشمی کو گورنر پنجاب بنانے پر غور‘ قریبی ساتھیوں سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) وفاقی حکومت نے ”باغی“ سیاسی راہنماء مخدوم جاوید ہاشمی کو پنجاب کا نیا گورنر بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے وزیراعظم نواز شریف نے قریبی ساتھیوں سے مشاورت کی ہے جس میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ جاوید ہاشمی کو مناسب وقت پر چوہدری محمد سرور کی جگہ پنجاب کا نیا گورنر بنایا جاسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے جمہوریت کیلئے جاوید ہاشمی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا تاہم دوسری جانب جاوید ہاشمی پہلے ہی چین جاکر فالج کے مرض کا مزید علاج کروانے کا اعلان کرچکے ہیں اس صورتحال میں فوری تبدیلی کا کوئی امکان نہیں۔ اس ضمن میں کئی حکومتی ذرائع سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر کوئی بھی ”آن لائن“ کو دستیاب نہ ہوسکا۔