مستقبل کا وزیر اعظم بھٹو ہوگا،یوسف رضا گیلانی

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 20:28

مستقبل کا وزیر اعظم بھٹو ہوگا،یوسف رضا گیلانی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل کا وزیر اعظم بھٹو ہوگا، بلاول بھٹو پوری تنظیم کو معطل کرکے نئے لوگوں کو سامنے لائیں، بلاول بھٹو زرداری اس ملک میں انقلاب لاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ تاریخی جلسے نے ثابت کر دیا پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت ہے، جب جلسے کا اعلان کیا گیا تھا،علم نہ تھا کہ اتنا عظیم الشان جلسہ ہوگا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو ایک تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، بلاول بھٹو وفاق کی علامت ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بے نظیر کا نامکمل ایجنڈہ بلاول مکمل کریں گے، بلاول بھٹو ذوالفقار بھٹو اورمحترمہ شہید کامشن آگےبڑھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :