سنی سنائی باتوں پر ایف آئی آر درج کی گئی، گلو بٹ

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 12:24

سنی سنائی باتوں پر ایف آئی آر درج کی گئی، گلو بٹ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر 2014ء)پہلے سے بھی زیادہ فاخرانہ انداز ،آنکھوں پر سیاہ چشمہ ، ہاتھوں میں تسبیح۔ تاؤ دی گئی مونچھوں پر کالے خضاب کی تہہ گلو بٹ نے لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اس کے خلاف سنی سنائی باتوں پر آیف آئی آر درج کی گئی۔

(جاری ہے)

گلو بٹ نے ایک بار پھر اپنے مخصوص اندا ز میں ہاتھ جوڑ کر نجی چینل کی گاڑی توڑنے پر معافی مانگی۔ گلو بٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہا شادی جب نصیب میں ہو گی ہو جائے گی۔