ماشکیل،ایرانی فورسز کی جانب سے پھر پاکستانی پوسٹ پر حملہ

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 12:05

ماشکیل،ایرانی فورسز کی جانب سے پھر پاکستانی پوسٹ پر حملہ

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر 2014ء) ماشکیل کے علاقے میں ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقے میں ایک بار پھر خلاف ورزی کی گئی، ایران سے پاکستانی علاقے میں 5مارٹر گولے فائر کیے گئے، تاہم مارٹر گولے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ڈسٹرکٹ خاران کی تحصیل ماشکیل جنونی ایرانی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی گئی اور پاکستانی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ اور شدید گولا باری کی گئی، سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پانچ ماٹر گولے پاکستانی علاقوں میں داغے گئے، مارٹر گولے سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب گرے، تاہم خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ایرانی حملوں کے بعد ایف سی نے دوبارہ سرحدی خلاف ورزی پر بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایف سی کے ترجمان کے مطابق پاک ایران بارڈر پر ایف سی اہل کار دہشت گردوں کا تعاقب کر رہے تھے کہ ایرانی بارڈرز فورسز نے ان پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس سے ایف سی کا ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال داخل کرا دیا گیا۔
آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل اعجاز شاہد نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز سرحدی قوانین کے خلاف ورزی کر رہی ہے ، اگر ایرانی فوج نے دوبارہ سرحد ی خلاف ورزی کی تو بھرپور جواب دینگے۔