الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 20حلقوں میں دھاندلی کی تصدیق کر دی

جمعہ 17 اکتوبر 2014 19:50

الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 20حلقوں میں دھاندلی کی تصدیق کر دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اب تک 20 حلقوں میں دھاندلی کی تصدیق ہو گئی ہے ، 14 حلقوں میں منظم جبکہ 6 میں جزوی دھاندلی ہوئی جبکہ 14 حلقوں میں الیکشن ٹربیونلز پہلے ہی انتخابات کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ پولنگ کروانے کا حکم دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھاندلی والے حلقوں میں قومی اسمبلی کے 7حلقے بھی شامل ہیں اور باقی تمام 13 حلقے صوبائی اسمبلیوں کے ہیںجبکہ دھاندلی ثابت ہونے پر ملتان، وہاڑی اور نوشہرہ فیروز سے تین ارکان کی رکنیت بھی ختم کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :