شیخ رشید کے پاس اگر شرم نہیں ہے تو کسی سے ادھار مانگ لیں:رانا ثناءاللہ

جمعہ 17 اکتوبر 2014 16:32

شیخ رشید کے پاس اگر شرم نہیں ہے تو کسی سے ادھار مانگ لیں:رانا ثناءاللہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کہتے تھے کہ قربانی سے پہلے قربانی ہوگی لیکن ایسا نہیں ہوا لہٰذا شیخ رشید کو شرم آنی چاہئے اور اگر ان کے پاس شرم نہیں تو کسی سے ادھار مانگ لیں۔

(جاری ہے)

صوبائی دارلحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جاوید ہاشمی نے سیاست میں ہمیشہ جمہوریت کی بالادستی کی بات کی ہے،ملتان کے الیکشن کے نتائج عمران خان اور قادری کے دھرنا سیاست کے منہ پر طمانچہ ہے کیونکہ ثابت ہوگیا بڑا جلسہ کرنے اور ووٹ لینے میں فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کہتے تھے قربانی سے پہلے قربانی ہوگی اگر ایسا نہ ہوا تو نوازشریف چھا جائیں گے لہٰذا شیخ رشید کو شرم آنی چاہئے اور اگر ان کےپاس شرم نہیں تو کسی سے ادھار مانگ لیں۔رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ 3 دن کی بات کرنے والے 6 ماہ پر آگئے ہیں اب یہ لوگ 2018ءتک چلے جائیں گے، حکومت کو 2018 ءتک کا مینڈیٹ ملا ہے اس لیے ملک میں مڈٹرم انتخابات نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :