خیبر ایجنسی: پاک فوج کا آپریشن خیبر”ون“ کا آغاز

جمعہ 17 اکتوبر 2014 11:42

خیبر ایجنسی: پاک فوج کا آپریشن خیبر”ون“ کا آغاز

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر 2014ء) پاک فوج ایک طرف شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے صفایا کر رہی ہے اور دوسری طرف خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کی چھپنے ہونے کی اطلاعات اور عسکریت پسندوں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے بعد پاک فوج نے یہاں بھی شدت پسندوں کے خاتمے کے لیے آپریشن خیبر ون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے کرفیو بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں اکا خیل کے علاقے میں پاک فوج کی کارروائی میں نو دہشتگرد مارے گئے اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔ سپاہ، ملک دین خیل اور نالا میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس سے عسکریت پسندوں کا ایک اہم مرکز تباہ کر دیا جبکہ علاقے میں مزید کارروائی بھی کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شدت پسندوں کے ٹھکانوں اور مراکز پر شیلنگ اور توپ خانے کا استعمال جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق آپریشن کے باعث پانچ سو خاندان محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔ خیبر ہاؤس پشاور میں ایمرجنسی کنڑول روم بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ خیبرایجنسی میں دو ہزار آٹھ سے شدت پسندوں کے خلاف مختلف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں کارروائی دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :