این اے 149 ضمنی انتخاب کا غیر سرکاری حتمی نتیجہ، عامر ڈوگر کامیاب

جمعرات 16 اکتوبر 2014 21:59

این اے 149 ضمنی انتخاب کا غیر سرکاری حتمی نتیجہ، عامر ڈوگر کامیاب

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2014ء) ملتان کے حلقہ این اے 149 کے ضمنی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری حتمی نتیجے میں آزاد اُمیدوار عامر ڈوگر کامیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عامر ڈوگر نے 58219 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ جاوید ہاشمی نے 47107ووٹ حاصل کئے ہیں۔ یاد رہے کہ عامر ڈوگر کو تحریک انصاف جبکہ جاوید ہاشمی کو مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل تھی۔