خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی ، 21شدت پسند مارے گئے

جمعرات 16 اکتوبر 2014 13:23

خیبرایجنسی میں فضائی کارروائی ، 21شدت پسند مارے گئے

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ’ضرب عضب‘ کا دائرہ کار وسیع کیاجارہاہے اور خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعرات کی صبح وادی تیراہ کے علاقوں ساہ اور اکاخیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر ہونیوالی کارروائی میں 21شدت پسند جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے جبکہ اُن کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایاکہ خفیہ اطلاع پر شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاگیا، یہ شدت پسند پشاور اورگردونواح کے علاقوں میں ہونیوالی دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں ۔

متعلقہ عنوان :