دنیا کا کوئی ائیرپورٹ ایبولا کو نہیں روک سکتا، وائرس جلد پاکستان پہنچ جائیگا،عالمی ادارہ

جمعرات 16 اکتوبر 2014 12:22

دنیا کا کوئی ائیرپورٹ ایبولا کو نہیں روک سکتا، وائرس جلد پاکستان پہنچ ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر 2014ء) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ایبولا وائرس جلد یا بدیر پاکستان پہنچ جائے گا جس کے بعد اس انفیکشن کو پھیلنے سے روکنا بڑا چیلنج ہوگا۔ عالمی ادارہ صحت کے پاکستان کے لیے نمائندے ڈاکٹر مشیل تھیرن نے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ایبولا جس تیزی سے مختلف ممالک میں پھیل رہا ہے ، پاکستان بھی اس سے محفوظ نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو اس وائرس کے خلاف تمام اقدامات ایک ماہ میں مکمل کرنا ہونگے ۔ ڈاکٹر مشیل نے کہا کہ دنیا کا کوئی ایئرپورٹ اس مرض کے حامل مریض کو اپنے ملک میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتا ۔ اس لیے اسے حکومت کی ناکامی قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹس پر تعینات اہلکاروں اور عوام کو آگاہی دینا اس مرض کے خلاف دفاع کا سب سے موثر ہتھیار ہے۔

متعلقہ عنوان :