پشاور،محرم الحرام آمد ، امن وامان برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ متحرک

بدھ 15 اکتوبر 2014 23:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) محرم الحرام آمد  امن وامان برقرار رکھنے کے لئے انتظامیہ متحرک  ڈپٹی کمشنر پشاور سید ظہیر الاسلام کی ایس ایس پی آپریشن کے ہمراہ اہلسنت والجماعت واہل تشیع کے ساتھ الگ الگ اجلاس  حفاظتی اور سکیورٹی پلان کے لئے تجاویز طلب  پشاور پریس کے صدر ناصر حسین کی اجلاسوں میں خصوصی شرکت۔ یکم محرم الحرام سے قبل ڈبل سواری  کالے شیشوں والے گاڑیوں  وال چاکنگ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی کا فیصلہ رلیا۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے حوالے سے صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے  محرم الحرام کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے اور مختلف مذاہب کے درمیان مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے ڈپٹی کمشنر پشاور سید ظہیر الاسلام کی زیر صدارت امامیہ جرگے اور اہلسنت والجماعت کے قائدین سے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے جس میں ایس ایس پی آپریشن نجیب الرحمان  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور اسامہ احمد وڑائچ  ڈی ایس پی سٹی صاحبزادہ سجاد  ڈی ایس پی خان رازق گل نواز خان  پشاورپریس کلب کے صدر ناصر حسین جبکہ اہلسنت والجماعت کے وفد نے مولانا اسماعیل درویش کی زیر قیادت اور امامیہ جرگے کے وفد نے سردار سجاد کی سربراہی میں الگ الگ اجلاسوں میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گذشتہ سال محرم الحرام کے دوران امن وامان کی مثالی فضاء برقرار رکھنے اور مقامی انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی پشاور سید ظہیر الاسلام نے حفاظتی اور سیکیورٹی پلان کی تشکیل کیلئے تمام فریقین سے تجاویز طلب کرلی جبکہ بتایا گیا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی حفاظتی اور سیکیورٹی پلان باہمی مشاورت سے ترتیب دیا جائیگا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم الحرام سے قبل وال چاکنگ  ڈبل سواری  بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے درمیان مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کیلئے علماء کرام اپنا کردار ادا کریں گے جس کے لئے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پشاور پریس کلب کے صدر ناصر حسین نے محرام الحرام کے دوران ہم آہنگی برقرار رکھنے اور امن او امان برقرار رکھنے لئے صحافی برادری کی جانب سے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور اپنی اپنی تجاویز سے انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پولیس افسران کے موبائل نمبر شئیر کئے گئے تاکہ ہاہمی رابطے مزید موثر اورفعال بنائے جاسکیں اجلاس میں دونوں فریقین نے محرم الحرام کے دوران امن او امان برقرار رکھنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :