الیکشن کمیشن نے ملتان میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انتخابی مہم چلانے کا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نوٹس لے لیا، تحقیقات شروع کرنے کیلئے فوٹیج منگوالی

بدھ 15 اکتوبر 2014 17:12

الیکشن کمیشن نے ملتان میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے انتخابی مہم چلانے کا ..

اسلام آباد، ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) ملتان میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاوید ہاشمی کی انتخابی مہم چلانے کا الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے نوٹس لے لیا اور تحقیقات شروع کرنے کیلئے فوٹیج منگوالی، جبکہ ملتان میں ہونے والے آج کے کانٹے دار الیکشن میں مخدوم جاوید ہاشمی اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے ، ان کا ووٹ حلقہ این اے 148میں ہونے کے باعث حلقہ این اے 149میں وہ اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے ۔

بدھ کے روز ملتان میں ایک نامعلوم شخص نے پرائیویٹ طیارے کو تیس ہزار روپے کرایہ پر لیکر جاوید ہاشمی کی انتخابی مہم کی تشہیر کی اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاوید ہاشمی کے پمفلٹ شہر کے مختلف علاقوں میں پھینکے جس کا الیکشن کمیشن نے فوری طورپر نوٹس لے لیا اور تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ سول ایوی ایشن سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کرائے پر طیارے لینے والے شخص کا نام بتانے سے انکار کردیا دوسری جانب مخدوم جاوید ہاشمی نے صاف طور پر اس واقعہ سے متعلق انکار کردیا جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی علم نہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آج کے ہونے والے کانٹے دار مقابلے میں جاوید ہاشمی اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے کیونکہ ان کا ووٹ حلقہ این اے 148میں بنا ہوا ہے جبکہ وہ حلقہ این اے 149میں الیکشن لڑ ر ہے ہیں جاوید ہاشمی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آج کا مقابلہ کانٹے دار مقابلہ تھا جس پر پورے پاکستان کی نظر لگی ہوئی ہیں اس میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکوں گا جس کا ہمیشہ افسوس رہے گا ۔

جبکہ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ تحریری طور پر اعلیٰ حکام کے علم میں لایا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن مقامی الیکشن کمیشن سے شوائد بھی طلب کرلئے جبکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر امیدوار کو چھ ماہ جیل اور ایک ہزار روپے جرمانہ کے ساتھ ساتھ الیکشن لڑنے سے نااہل بھی ہوسکتے ہیں ۔