پمفلٹ گرانا انتخابی مہم نہیں ، ذاتی دوست نے یہ خرچ کیا : جاوید ہاشمی

بدھ 15 اکتوبر 2014 17:01

پمفلٹ گرانا انتخابی مہم نہیں ، ذاتی دوست نے یہ خرچ کیا : جاوید ہاشمی

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جہاز سے پمفلٹ پھینکناانتخابی مہم نہیں بلکہ یہ اشتہار ہے،اگرکسی کو قانون سمجھ نہیں آتا ہے تو کنٹینروالوں سے پوچھ لیں۔

(جاری ہے)

اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ان کے ذاتی دوست ڈاکٹراظہربلوچ نے ہیلی کاپٹربک کرایا تھا اور اس پر 40ہزار روپے خرچہ آیا تھا ، لوگوں کی مہربانی ہے کہ انھوں نے خودمیری انتخابی مہم چلائی،پمفلٹ گرانے کے اخراجات اتنے تھوڑے ہوتے ہیں کوئی بھی گراسکتا ہے، تشہیری مہم کے اخراجات بھی کم ہوتے ہیں۔

انہوں نے شاہ محمود قریشی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم صاحب قانون نہیں پڑھتے ہیں ۔ انہیں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ 2002 ءمیں علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کو الیکشن کمیشن نے تشہیری مہم کی اجازت دی تھی۔ یاد رہے کہ ملتان فلائنگ کلب نے موقف اختیار کیا تھا کہ ایک ڈرائیور نے تیس ہزار روپے کے عوض ہیلی کاپٹر بک کروایا تھا ، اس ڈرائیور کی شناخت کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :