دھرنے والے پہلے نیا خیبرپختونخوا تو بنائیں، بہت جلد کیچ آئوٹ ہو جائیں گے ، وزیر اعظم

بدھ 15 اکتوبر 2014 16:42

دھرنے والے پہلے نیا خیبرپختونخوا تو بنائیں، بہت جلد کیچ آئوٹ ہو جائیں ..

اوچ شریف (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15اکتوبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ایک کروڑ ساٹھ لاکھ لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ دیا ہے اور چند ہزار لوگ استعفیٰ مانگ رہے ہیں، استعفے کے لیے اتنے ہی لوگ لانا پڑیں گے۔سیلاب متاثرین کی بحالی تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا۔ اوچ شریف میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دورہ کے دوران خطاب میں انھوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے مکانات کے نقصان کا ازالہ کریں گے۔

پہلی مرتبہ سیلاب متاثرین کے لئے اربوں کے فنڈز مختص کیے گئے۔سیلاب سے متاثرہ افراد کے گھر اجڑے دیکھے ، جن کے گھر اجڑے سیلاب ان کا سب کچھ لے گیا۔متاثرین کے گھروں میں آباد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد ان پر احسان نہیں ، متاثرین کے گھر اجڑ جائیں اور میں اسلام آباد بیٹھا رہوں ، ایسا نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

دھرنے والے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے میرے ساتھ نکلیں۔ غریبوں کی بات کرنے والے اسلام آباد میں ٹھنڈے کنٹینروں اور کمروں میں بیٹھے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک کروڑ تیس لاکھ لوگوں نے ن لیگ کو ووٹ دیا اور پچیس سے تیس ہزار لوگ استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں، اگر استعفی لینا ہے تو اتنے ہی لوگ لے کر آئو۔ دھرنے والے منفی سیاست کرنا چھوڑ دیں اس سیاست سے ملک میں پہلے ہی بہت نقصان ہو چکا ہے۔دھرنے والے پہلے نیا خیبرپختونخوا تو بنا کر دکھائیں پھر نیا پاکستان بھی بن جائے گا۔

متعلقہ عنوان :