مجھے دہشت گردوں کی طرف سے کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی، بلاول بھٹو زرداری

بدھ 15 اکتوبر 2014 15:46

مجھے دہشت گردوں کی طرف سے کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مجھے دہشت گردوں کی طرف سے کوئی دھمکی موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مجھے دہشت گردی کا کوئی خطرہ نہیں اورنہ ہی دہشت گردوں کی جانب سے مجھے کوئی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں بلکہ دہشت گردوں کو مجھ سے خطرہ ہے۔ میں خوفزدہ نہیں ہوں۔ میڈیا سکیورٹی انتظامات اور جعلی دھمکیوں کی رپورٹنگ بند کرے۔

متعلقہ عنوان :