پاکستان خواتین کو با اختیار بنانے اور مساوی حقوق فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے ، سید نئیر حسین بخاری

منگل 14 اکتوبر 2014 17:06

جنیوا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) چیئر مین سینیٹ سید نئیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان خواتین کو با اختیار بنانے اور مساوی حقوق فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔انہوں نے گذشتہ روز جنیوا میں ہونے والے( آئی پی یو) کے 31ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا کہ خواتین کے ساتھ معاشی و سماجی نا انصافی علامتی مسئلہ ہے جس سے احسن طریقے سے نمٹنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

دنیا کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے جس میں سے 35فیصد آبادی غیر مساوی حقوق ، تشدد اور سماجی نا ھمواری کا شکار ہے ۔یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ ان دنوں جنیوا میں منعقدہ آئی پی یو کی 131 ویں اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کے پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں اس اہم فورم میں دنیا بھر سے پارلیمانی وفود او رپارلیمانی سربراہان شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

سید نئیر حسین بخاری نے کہاکہ خواتین کو با وقار مقام دیے بغیر دنیا کی ترقی ممکن نہیں ہے ۔

پاکستان خواتین کوبا اختیار بنانے اور ان کو مساوی حقوق فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان میں ہر شعبہ میں خواتین اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں ۔ انتظامی ، پارلیمانی امور کے ساتھ ساتھ ملٹری میں بھی خواتین شمولیت کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں اجاگر کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ 5سے 10فیصد بڑھایا گیا ہے ۔

خواتین کے لئے الگ پولیس اسٹیشنز قائم ہیں ویمن پارلیمانی کاکس کا قیام اس بات کی غمازی کر تا ہے کہ پاکستان خواتین کو بااختیار بنانے معاشی و سماجی حقوق مساوی فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی سابق وزیراعظم اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں جبکہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا پاکستان کی خاتون سپیکر رہی ہیں ۔

ایشن پارلیمانی اسمبلی کے صدر کی حیثیت سے چیئر مین سینیٹ نے آئی پی یو کے ساتھ روابط مضبوط کرنے پر زور دیا انہوں نے انسانی حقوق، جمہوریت ، امن اور ترقی کے لئے مل کر کام کرنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا ۔ نئیر بخاری نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایشیائی ممالک کیلئے تجارت کا بہترین مرکز بن سکتا ہے اور خاص طور پر چین کے ساتھ تاریخ ساز تجارتی راہداری کے منصوبے کا آغا ز ہو چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی محل و قوع اور سرمایہ کاری کی دوستانہ پالیسز بہتر مواقع فراہم کرتی ہے ۔انہوں نے اسے تجارت ، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں روابط کے لئے ایک ا ثاثہ قرار دیا اور کہا کہ اس سے نہ صرف خطے کو بلکہ پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔ سید نئیر حسین بخاری نے اپنے خطاب میں آئی پی یو کے سبکدوشصدر ابدالوحد راضی کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی تین سالہ مدت کو اسمبلی کے لئے کار آمد قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :