سرتاج عزیزکاسلامتی کونسل کےذریعےبھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

منگل 14 اکتوبر 2014 13:34

سرتاج عزیزکاسلامتی کونسل کےذریعےبھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر 2014ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان بھارت پر سیزفائر معاہدے کے احترام اور مذکرات میں سنجیدگی ظاہر کرنے کیلئے دباؤ بڑھائیں۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ نے اسلام آباد میں سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو ایل او سی پر بریفنگ دی، بولے بھارت نے پہلے پچیس اگست کو ہونے والے خارجہ سیکریٹری مذاکرات منسوخ کیے۔

اب ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کو معمول بنالیا ہے۔ بھارتی فائرنگ سے کئی نہتے پاکستانی شہری شہید اور درجنوں زخمی جب کہ ہزاروں بے گھر ہوچکے ہیں، سرتاج عزیز نے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان پاک بھارت کشیدگی ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔