ضمنی انتخابات میں ہم حکومت کو راہ فرار نہیں دیں گے ‘ یوسف رضا گیلانی

منگل 14 اکتوبر 2014 13:12

ضمنی انتخابات میں ہم حکومت کو راہ فرار نہیں دیں گے ‘ یوسف رضا گیلانی

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 اکتوبر۔2014ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ہم حکومت کو راہ فرار نہیں دیں گے ‘18 اکتوبر کے جلسے میں بلاول بھٹو زرداری بینظیر شہید کا نظریہ پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ این اے 149 کے ضمنی انتخابات میں ہر پارٹی کو اپنا امیدوار کھڑا کرنا چاہئے تھا پولنگ کے روز فوج بلانے پر کوئی اعتراض نہیں۔

مسلم لیگ (ن )سے ہمارا کوئی گٹھ جوڑ نہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول نے اپنے ہمدردوں سے معافی مانگی پارٹی کارکنوں سے نہیں مانگی۔ ملالہ قوم کی ہیرو ہیں ملالہ کو شناخت میں نے دی۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہمسائیہ ممالک کے ساتھ برابری کے تعلقات چاہتے ہیں تاہم پاکستانی فوج اپنا دفاع کرنا جانتی ہے

متعلقہ عنوان :