بلاول بھٹو پر حملے کا خطرہ،محکمہ داخلہ سندھ کا مراسلہ

منگل 14 اکتوبر 2014 11:56

بلاول بھٹو پر حملے کا خطرہ،محکمہ داخلہ سندھ کا مراسلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاؤل زرداری پر حملے سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ نے مراسلہ جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق کالعدم تنظیم پی پی چیئرمین بلاول زرداری پر قاتلانہ حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے رینجرز اور آئی جی سندھ کو مراسلہ ارسال کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پر حملے کا شدید خدشہ موجود ہے۔

مراسلے کے مطابق رینجرز اور آئی جی سندھ کو خصوصی انتطامات کیلئے ہدایات دی گئی ہیں،مراسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم بلاول پر حملے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، پولیس اور رینجرز بلاول کی حفاظت اور سیکیورٹی کیلئے موثر اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ بلاول زرداری کو 18 اکتوبر کو کراچی تاریخی جلسے سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :