گورنر پنجاب کی وزیر اعظم سے ملاقات، سیاسی بحران کے حل کیلئے تبادلہ خیال

منگل 14 اکتوبر 2014 11:42

گورنر پنجاب کی وزیر اعظم سے ملاقات، سیاسی بحران کے حل کیلئے تبادلہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14اکتوبر 2014ء) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے ایک بار پھر متحرک ہوگئے ، آج وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران دھرنوں سمیت مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب چودھری سرور نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جبکہ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات سے رابطے بھی کئے ۔ چودھری سرور نے آج صبح دس بجے اسلام آباد وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران سیاسی بحران کے حل کے لیے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :