پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں دو مزید ایئربس A-320 طیارے ویٹ لیز پر شامل

پیر 13 اکتوبر 2014 00:00

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں دو مزید ایئربس A-320 طیارے ویٹ لیز پر شامل ہو گئے۔ یہ طیارے بلغاریہ ایئر ویز سے ویٹ لیز پر حاصل کئے گئے ہیں۔ ان طیاروں کو اندرون ملک اور بیرون ملک پروازوں کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی آئی اے کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہ نواز رحمان نے کہا کہ ان نئے طیاروں کی شمولیت سے ایئر لائن کے ریونیو کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور فلائٹ شیڈول میں بھی بہتری آئے گی۔ ان طیارے کے حصول میں شفافیت اور پپیرا قوانین کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ پی آئی اے مزید دس A320 طیارے چھ سالہ ڈرائی لیز پر فضائی بیڑے میں شامل کرے گی جبکہ پا نچ 60 سیٹر ATR طیارے بھی جلد شامل ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :