وزیراعلیٰ سندھ کی خطرناک قیدیوں کو فرار کرانے کے منصوبے کو ناکام بنانے پر سندھ رینجرزکوشاباس اور کارکردگی کی تعریف

پیر 13 اکتوبر 2014 23:59

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سینٹرل جیل کراچی سے خطرناک قیدیوں کو فرار کرانے کے منصوبے کو ناکام بنانے پر سندھ رینجرزکے افسران اور جوانوں کو شاباسی دیتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کی بروقت کاروائی کے سبب دہشتگردی کا یہ بڑا منصوبا ناکام ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ نے اس خطرناک منصوبے میں ملوث دیگر عناصر کا سراغ لگانے کیلئے آئی جی سندھ اور سیکریٹری داخلہ سندھ کو انکوائری کرنے کی بھی ہدایت دے دی ہے۔

انہوں نے آئی جی سندھ جیل خانہ جات کو صوبے بھر کے تمام جیلوں کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے موثر حکمت عملی ترتیب دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز اور سندھ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انکی بہترکارکردگی کے باعث امن امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور دہشتگردوں،جرائم پیشہ و ملک دشمن عناصر کے خاتمے تک کراچی میں ٹارگیٹیڈ آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :