ملک بھرمیں یوم عثمان غنی ،(کل)مذہبی جوش وجذبے سے منایا جائیگا

پیر 13 اکتوبر 2014 23:59

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء)ملک بھرمیں یوم عثمان غنی کل (منگل)مذہبی جوش وجذبے سے منایا جائے گا۔کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ سمیت تمام شہروں میں جلوس منعقد ہونگے۔خلیفہ سوم کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔حکومت نے عام تعطیل نہ کرکے اہل سنت کے جذبات مجروح کیے ہیں۔حکومت مدح صحابہ  جلوسوں کو تحفظ فراہم کرے۔ان خیالات کا اظہارمرکزی سیکرٹری جنرل اہل سنت والجماعت پاکستان ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے کراچی روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگوکے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ اہل سنت والجماعت کے تحت ملک بھر میں یوم شہادت حضرت عثمان غنی  پر خلیفہ سوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مدح صحابہ مطالباتی جلوس نکالے جائیں گے ۔امیر المومنین سیدنا عثمان غنی  امت مسلمہ میں انتہائی اہمیت کے حامل اور نبی پاک ﷺ کی دوصاحبزادیاں یکے بعد دیگرے آپ  کے نکاح میں آئیں۔

(جاری ہے)

دوہرے داماد رسول ﷺ ہونے کی بدولت سیدنا عثمان غنی  کو اہل بیت ہونے کاشرف بھی حاصل ہوا ۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنی  کے یوم شہادت پر عام تعطیل نہ کرکے عوام اہل سنت کے جذبات مجروح کیے ہیں جبکہ دیگر قومی شخصیات کے ایام پر عام تعطیل کرکے صحابہ کرام  کی اہمیت کو کم کرنالمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں اہل سنت والجماعت کے تحت نکلنے والے جلوسوں کو تحفظ فراہم کیا جائے تاکہ کوئی بھی شرپسند کوئی کاروائی نہ کرسکے۔

دریں اثناء مرکز اہل سنت سے جاری ایک بیان میں ترجمان اہل سنت والجماعت اسلام آباد حافظ انیب فاروقی نے کہا کہ یوم شہادت سیدنا عثمان غنی  پر مرکزی جلوس جامع مسجد رحمانیہ آبپارہ سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوانیشنل پریس کلب اسلام آبادپر اختتام پذیرہوگا ۔جلوس کی قیادت اہل سنت والجماعت پاکستان کے مرکزی وصوبائی قائدین کریں گے جبکہ جلوس کے اختتام پر شرکاء جلوس سے خطابات بھی کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ خلیفہ سوم سیدنا عثمان غنی  کی زندگی تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے جس کو اپنا کر ہم دنیا وآخرت کی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔