حکومت سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو کراچی میں مزار قائد اعظم پر 18 اکتوبر کو جلسہ عام کی اجازت دے دی

پیر 13 اکتوبر 2014 23:59

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) حکومت سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو کراچی میں مزار قائد اعظم پر 18 اکتوبر کو جلسہ عام کی اجازت دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ، کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل نجمی عالم نے سیکرٹری محکمہ داخلہ حکومت سندھ کو درخواست دی تھی ۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ سانحہ کارساز کے شہداء کی یاد میں پیپلز پارٹی جلسہ عام منعقدکرنا چاہتی ہے ۔سیکرٹری محکمہ داخلہ ڈاکٹر نیاز علی عباسی نے جلسہ کے لیے باقاعدہ اجازت دے دی ہے ۔