سپریم کورٹ بورڈ سے حروف غائب ہونے پر انکوائری کا حکم

پیر 13 اکتوبر 2014 15:35

سپریم کورٹ بورڈ سے حروف غائب ہونے پر انکوائری کا حکم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اکتوبر 2014ء) سپریم کورٹ کے بورڈ سے حروف غائب ہونے پر رجسٹرار کو انکوائری کرانے کا حکم دے دیاگیاہے ۔ بورڈ سے حروف غائب ہونے کی انکوائری ڈپٹی رجسٹرار کریں گے اور ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرکے عدالت عظمیٰ میں رپورٹ پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی کمیشن کو ذمہ دار ان کاتعین کرنے کا بھی حکم دیاگیاہے جس کے بعد بورڈ پر لگے آدھے حروف بھی سپریم کورٹ انتظامیہ نے اُتارلیے ۔ یادرہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سائن بورڈ سے آدھے حروف کسی نے اُتارلیے تھے جس کے بعد مبینہ طورپر دوجماعتوں کی طرف سے لگائے جانیوالے نعرے کے کچھ الفاظ باقی رہ گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :