چیف آرگنائزر سیکرٹریٹ اپمپلائز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر امجد محمود اعوان ہنگامی دورہ پر کراچی پہنچ گئے

پیر 13 اکتوبر 2014 14:51

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 اکتوبر۔2014ء) چیف آرگنائزر سیکرٹریٹ اپمپلائز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر امجد محمود اعوان ہنگامی دورہ پر کراچی پہنچ گئے۔ سندھ سیکرٹریٹ کے ملازمین کے علاوہ بلدیہ اورMDA کراچی کے ملازمین کے وفود سے تفصیلی ملاقات ۔

(جاری ہے)

امجد محمود اعوان نے صدر سیکرٹریٹ اپمپلائز ایسوسی ایشن محمد شریف اعوان/ سیکرٹری جنرل جاوید چوہدری کے حضوصی پیغام پر صدر سندھ سیکرٹریٹ دلشاد مہر تک پہنچایا امجد محمود اعوان کے دورہ کو حضوصی اہمیت حاصل ہے چونکہ بین الصوبائی سطح پر سیکرٹریٹ آزاد کشمیر کے اندر بھی رولز اور دیگر مراعات کا تعین کیا جائے گا۔

امجد محمود اعوان کے ساتھ8رکنی وفد بھی ہے جس میں سیکرٹریٹ اور دیگر محکمہ جات کے ملازمین شامل ہیں امجد محمود اعوان دورہ سے واپسی پر رپورٹ محمد شریف اعوان صدر سیکرٹریٹ اپمپلائز ایسوسی ایشن کو پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :