15 ہزار کے میدان میں لاکھوں افراد کی موجودگی کا دعویٰ ’مذاق‘ ہے: ترجمان پنجاب حکومت

اتوار 12 اکتوبر 2014 23:45

15 ہزار کے میدان میں لاکھوں افراد کی موجودگی کا دعویٰ ’مذاق‘ ہے: ترجمان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ فیصل آباد کی عوام نے نام نہاد انقلابی رہنماءکو مسترد کر دیا ہے جبکہ عوامی تحریک کی طرف سے 15 ہزار کے میدان میں لاکھوں افراد کی موجودگی کا دعویٰ کرنا مذاق ہے اور فیصل آباد ہمیشہ سے ہی مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا ، آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران کی حالت بیگانوں کی شادی میں عبداللہ دیوانے کی سی ہے جبکہ طاہر القادری انقلاب لانا چاہتے ہیںتو سب سے پہلے اپنی دوہری شہریت کی قربانی دیں۔

متعلقہ عنوان :