Live Updates

عمران خان کنٹینر میں کوئی ایسی چیز استعمال کرتے ہیں جس کا روزانہ خراچہ 50سے 60روپے ہوتا ہے، عابد شیر علی ،عمران خان کو کہتاہوں وہ اپنے خوں کا ٹیسٹ کروا ہی دیں،وزیر مملکت پانی و بجلی

اتوار 12 اکتوبر 2014 21:40

عمران خان کنٹینر میں کوئی ایسی چیز استعمال کرتے ہیں جس کا روزانہ خراچہ ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے عمران خان پر الزمات کی بھرمار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان روزانہ کنیٹر میں کوئی ایسی چیز استعمال کرتے ہیں جس کا روزانہ خراچہ 50سے 60روپے ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے حنیف عباسی نے بھی انہیں چیلنج کیا ہے کہ عمران خان اپنے خون کاٹیسٹ کرائیں اگران کے خون کا ٹیسٹ درست ہو ا تووہ سیاست چھوڑ دیئے گے، عابد شیر علی نے کہا کہ میں عمران خان کو کہتاہوں کہ وہ اپنے خوں کا ٹیسٹ کروا ہی دیں،انہوں نے کہا کہ وہ تقریر سے قبل جبکہ کوئی چیز استعمال کرتے ہیں تو ان کی باتیں ہی اور ہوتیں ہیں،عمران خان دوسروں پر الزام لگاتے ہیں خود سات سوکینال کے گھر میں رہتے ہیں،دوسروں کو چور،ڈاکو کہنے والے کے ادرگرد کون سے حاجی اور ایماندار ہیں،اپنے بچوں کے اخراجات کیوں نہیں بتاتے اورگوشوار ے میں تیسری اولاد کا کیوں ذکر نہیں کیا،عمران خان صاحب اگرتم نے گندی سیاست کرنی ہے توپھرآپ سے بھی سوال ہوں گئے اورکچھ لوگ دو نمبرہوتے ہیں مگرتم تودس نمبری ہو، اگر آپ خیال ہے کہ ان دھرنوں سے ہماری حکومت ختم ہو جا گی تویہ آپ لوگوں کی خام خیالی ہے ہماری حکومت ختم ہوئی توپھر کچھ بھی نہیں رہے گا،

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات