فیصل آباد جلسہ، عوامی تحریک نے 50ہزار افراد کی موجودگی کا دعویٰ کر دیا

اتوار 12 اکتوبر 2014 18:56

فیصل آباد جلسہ، عوامی تحریک نے 50ہزار افراد کی موجودگی کا دعویٰ کر دیا

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک نے دھوبی گھاٹ اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسے میں 50 ہزار سے زائد افراد کی شرکت کا دعویٰ کر دیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ دھوبی گھاٹ میں 12 ہزار تک لوگ موجود ہیں، دوسری جانب ضلعی انتطامیہ کے مطابق شرکاءکی تعداد 10ہزار سے زیادہ نہیں ۔

(جاری ہے)

آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں 50 ہزارافراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے تاہم اس جلسے میں گراؤنڈ مکمل طور پر نہیں بھرا جا سکا ۔